موبائل آرڈر کرنے پر صابن ملا ، ایمیزون پر کیس درج

نوئیڈا31.اکتوبر۔ایمیزون کے ہیڈ سمیت تین دیگر لوگوں کے خلاف نوئیڈا میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ در اصل ایک کسٹمر نے گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کوائی کہ اس نے کامرس کمپنی سے موبائل فون منگوایا تھا لیکن جب اسے پارسل ملا تو اس میں فون نہیں صابن تھا۔ ادھر کمپنی نے کہا کہ دھوکہ دہی کے ان معاملات کو وہ بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور معاملے کی جانچ میں پولیس پورا ساتھ دے رہی ہے۔

بسرکھ کے سرکل آفیسر نشک شرما نے بتایا کہ ” بسرکھ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درجکیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ اس نے ایمیزون ویب سائٹ کے ذریعے ایک موبائل فون آرڈر کیا تھا۔ 24 اکتوبر جب اسے ڈلیوری ملی اور پارسل کھولا تو اسے فون کے بجائے ایک صابن ملا’۔>پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایمیزون کے کنٹری ہیڈ امت اگروال لاجسٹک فرم درشتا پرائیویٹ کے ڈائریکٹر پردیپ کمار اور رویش اگروال ، ڈلیورہی بوائے انل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے.

Leave a comment