ناندیڑ:17ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)منماڑ سے ممبئی کے در میانی روزانہ دوڑنے والی راجیہ رانی ایکسپریس کو اب ناندیڑ تک توسیع دی جارہی ہے اور اب جلد ہی ناندیڑ سے ممبئی کیلئے مزید ایک ٹرین شروع ہوجائے گی ۔
اس ضمن میں رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے مرکزی وزیر ریلوے پیوئش گوئل سے نمائندگی کی تھی جس پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے گوئل نے چکھلی کر ایک مکتوب گزشتہ روزروانہ کیا ہے جس میں ر اجہ رانی ایکسپریس کوناندیڑ تک توسیع دینے کی بات کہی ہے ۔ناندیڑ سے ممبئی کےلئے روزانہ تین ٹرینیں چلتی ہیں ۔جس میں تپون ایکسپریس ‘نندی گرام اور دیوگیری ایکسپریس شامل ہے ۔ ان ٹرینوں کومسافروں کو پندرہ ۔پندرہ دنوں تک ریزرویشن نہیں ملتا ہے بلکہ تعطیلات کے دنوںمیں ایک ایک ماہ تک ریزرویشن نہ ملنے سے مسافروں کو کافی پریشانی ہورہی ہے ۔
حالانکہ درمیان میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کچھ ٹرینوں کوہفتہ واری شروع کیا ہے لیکن اسکانظام الاوقات مراٹھواڑہ کے مسافروں کیلئے آرام دہ نہیں ہے۔یو پی اے حکومت کے دور میں لاتور ۔ممبئی ایکسپریس کوناندیڑسے چھوڑنے کااعلان کیاگیاتھا لیکن یہ ٹرین ناندیڑتک نہیں پہنچی اوربیدر کی سمت موڑدیاگیا اس کے علاوہ سابق میں ناندیڑ سے چلنے والی ٹرینوں کو ناگپوراور سکندر آباد تک توسیع دے کر ناندیڑ کے مسافروں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ۔ان تمام وجوہات کودھیان رکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل نے 17جولائی 2019 کو وزیر ریلوے پیوش گوئل سے ملاقات کرکے منماڑ سے ممبئی کیلئے روزانہ چلنے والی ٹرین کو ناندیڑ تک توسیع دینے کامطالبہ کیا تھا ۔گزشتہ روزوزیرریلو ے نے سال نو سے راجیہ رانی ایکسپریس کوناندیڑتک توسیع دینے کو منظوری دے دی ہے ۔ اس نئی ٹرین کوناندیڑ تک توسیع دینے کے بعد مزید دس ڈبے منسلک کئے جائیں گے ۔یہ ٹرین ناندیڑ سے شب نو بجے روانہ ہوکر ممبئی کو صبح نو بجے پہنچے گی اور ممبئی سے شب سات بجے روانہ ہوکر ناندیڑکوصبح سات بجے پہنچ جائے گی ۔اس طرح کی اطلاع چکھلی کر نے دی ہے۔
ضلع پریشد کے صدر ونائب صدر کا 31ڈسمبر کوانتخاب
ناندیڑ:17ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ضلع پریشد کے صدر ‘ نائب صدر کے انتخاب کے پروگرام کااعلان کردیاگیا ہے ۔موجودہ عہدیداران کی معیاد 20ڈسمبر کو ختم ہورہی ہے۔ اسلئے نئے عہدیداران کاانتخاب 31ڈسمبر کوہورہا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹرنے گزشتہ روزانتخابی پروگرام کااعلان کردیا۔جس کے بعدسیاسی پارٹیوں میںسرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ضلع پریشد کے صدر‘نائب صدرا ورچیرمین کی معیاد ستمبر میں ختم ہوگئی ہے ۔ لیکن اس وقت کی بی جے پی حکومت نے ان عہدیداران کو120 دن کی مدت کیلئے توسیع دی تھی یہ مدت 20ڈسمبر کوختم ہورہی ہے ۔ جس کے مدنظرضلع کلکٹر نے انتخابی پروگرام کااعلان کیا ہے ۔ریٹرئنگ آفیسر کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر خشال سنہہ پردیسی کاتقرر عمل میں آیا ہے ۔انتخابات کیلئے 31ڈسمبر کو صبح دس تادوپہر بارہ کے درمیان ضلع پریشد کے یشونت را وچوہان سبھاگرہ میں پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی اسکے بعددوپہردوبجے اجلاس طلب کرکے پرچوںکی جانچ ہوگی اسکے بعدپرچہ نامزدگی و اپس لینے کی مہلت دی جائے گی اور پھرصد ر و نائب صدر کاانتخاب عمل میںآئے گا۔
شاہین اسکالر گروپ امتحان کا کامیاب انعقاد
ناندیڑ:17ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے بروز اتوار صبح ۰۱ بجے سے ایک بجے کے درمیان ملک بھر میں ۰۰۳ سے زائد مختلف مراکز پر شاہین اسکالر گروپ امتحان ۰۲۰۲ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع ناندیڑ، ممبئی، پربھنی ، ناسک، جلگاو¿ں ، پونے ، اورنگ آباد ، جالنہ، بلڈانہ ، آکولہ، واشم، امراوتی، ایوت محل، بیڑ، عثمان آباد، ہنگولی، رائے گڑھ، رتناگیری، کولہاپور، سانگلی اور لاتور سے ہزاروں طلباءو طالبات نے شرکت کی یہ امتحان دسویں جماعت کے میتھ اور سائنس پر مشتمل تھا جس کے ذریعہ سے کامیاب طلباءو طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر تین۳ گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے تعلیم کی شکل میں زائد از ۹ کروڑ روپیوں کی اسکالرشپ دی جائے گی۔ میرٹ لسٹ کے مطابق پہلے گروپ میں ۰۰۴ سے زائد طلباءو طالبات کو مع طعام و قیام و اسٹڈی مٹریل، گیارہویں ، بارہویں کے ساتھ پورے دوسال کے لئے NEET یاJEE کی مفت کوچنگ دی جائے گی ، دوسرے گروپ میں ۰۰۴ سے زائد طلباءو طالبات کو گیارہویں ، بارہویں و اسٹڈی مٹریل کے ساتھ دوسال کے لئے NEET یا JEE کی مفت کوچنگ دی جائے گی ۔تیسرے گروپ کے طلباءو طالبات کو دوسال کے لئے فیس میں ۰۵فیصد سے زیادہ رعایت دی جائے گی ۔ شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے ڈائریکٹر جناب عبدالحئی صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس امتحان کا خاص مقصد معاشی پسماندگی کا شکار ذہین و مستحق طلباءوطالبات کی شناخت کرکہ انہیں میڈیکل اور انجینئرنگ کے لئے حکومت کی مفت نشستوں کو پُرکرنے میںتعاون کرنا ہے، اس موقع پر ہم شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن ناندیڑ کی جانب سے تمام ملی، سماجی، تعلیمی و طلباءتنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے ملت کے ذہین و فطین طلبہ کی شمولیت یقینی بنی، ساتھ ہی ہم اپنے اسٹاف کے بھی مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ پروجیکٹ کامیاب رہا۔