ممبراریتی بندر پربھیانک حادثہ بے قابوٹرک کے پرخچے اُڑگئے،آہنی رول سے ڈرائیوراورکلینرکی موت

تھانے:۱۲؍فروری(ظفر اللہ خان)کل رات کے تیسرے پہرممبراریتی بندر سے گزرنے والاایک ٹرک حادثے کاشکارہوگیاجس میں جائے حادثہ پرڈرائیور اورکلینرکے پرخچے اُڑگئے،خاص یہ کہ رات بھرٹریفک چلتارہا اورحادثے کے شکارٹرک میں ڈرائیوراورکلینرکی لاشیں پڑی رہیں اورسویرے ممبراپولیس کواس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس نے لاشوں کونکلواکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا.

ممبرا ممبئی بھیونڈی کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

ٹرک ڈرائیور انیل سولنکی

پولیس افسرمنگیش بورسے کے مطابق رات تقریباًدو۔ڈھائی بجے کے دوران ٹرک نمبر MP-09-HH-7601ناواشیواسے اندورکے رُخ پرممبرااریتی بندر کے راستے گذرااورجونہی ٹرک بائے پاس پرپارسک ریلوے غارکے قریب پہنچا،سڑک کے نیچے اوبڑکھابڑراستے پرایک ٹیلے پرٹرک اچھلااوربے قابوہوگیاجس کے سبب ٹرک میں لدے تیس ٹن وزنی آہنی رول کے شکنجے ٹوٹ کرڈرائیور کیبن کوپھاڑتے ہوئے رول روڈپرجاگرا،آہنی رول کی زدمیں آنے سے ڈرائیورانیل بُدھان سولنکی(۲۴) اورکلینردنیش خزان جنرے(۲۱)ساکنان:راج پور،ضلع بڑوائی مدھیہ پردیش کے پرخچے اُڑگئے،حادثہ رات میں ریتی بندر پر ایسی جگہ ہواجہاں مقامی لوگوں کی آمدورفت شاذونادرہی ہوتی ہے اورٹریفک حادثات کومعمول مان کررُکتی نہیں ہے،غالباًاسی لئے حادثے کی خبرسویرے پٹرولنگ کررہی پولیس گاڑی کوہوئی توممبراپولیس اسٹیشن کوحادثے سے مطلع کیاگیاتب کہیں جاکرکارروائیوں کاآغازہوا.

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہواکہ ڈرائیورغالباًرات میں نیندکے خمارمیں بے قابوٹرک لے کر سڑک سے اُترکرایک ٹیلے سے ٹکراگیاجس سے ٹرک میں لدے آہنی رول کے شکنجے ٹوٹے اوررول ڈرائیورکے کیبن کوپھاڑتے ہوئے سڑک پرگرگیالہٰذاافسرنے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے سبب کلینردنیش کی موت کی پاداش میں ڈرائیور انیل کے خلاف تعزیراتِ ہندکی دفعاتIPC-304(A),279اورموٹروہیکل ایکٹMV Act:184کے تحت معاملہ نمبرCr.No.I-99/2019 کے تحت معاملہ درج کرکے تفتیش کاآغازکیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading