ممبرا، اورنگ آبادداعش معاملہ فہد انصاری اور طلحہ پوترک کی درخواست ضمانت پر حتمی بحث کے لئے 24؍ ستمبر کی تاریخ مقرر

ممبئی ۔۲۰؍ستمبر ( ورق تازہ نیوز ) ممنوعہ تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں اورنگ آباد اور ممبرا کے گرفتار شدہ نو جوانوں کا مقدمہ اورنگ آباد کی خصوصی عدالت میں برق رفتاری سے جاری ہے،آج یہاں اورنگ خصوصی عدالت میں فہد انصاری اور طلحہ پوترک کی درخواست ضمانت پر بحث ہونا طے تھا اور جمعیۃ علما ء کے وکلا ء پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں موجود تھے لیکن سر کاری وکیل نے کوئی جواب داخل نہ کرتے ہوئے پرانے جواب پر اکتفا ء کیا

جس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ چونکہ یہ معاملہ کافی سنگین ہے اور دہشت گردانہ کاروائی سے جڑا ہوا ہے اگر ان کی ضمانت منظور ہو جاتی ہے تو رہائی کے بعد کیا ضروری ہے کہ یہ لوگ تخریبی کاروائی انجام نہیں دیں گے اس لئے ان کی درخواست ضمانت عدالت سے خارج کی جائے ،عدالت نے درخواست ضمانت پر حتمی بحث کے لئے ۲۴؍ ستمبر کی تاریخ متعین کی ہے ۔اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ ممبرا اور اورنگ آباد سے گرفتار کئے گئے ۸؍ مسلم نوجوان مظہر عبد الرشید ،محسن سراج الدین خان ،سلمان سراج الدین خان ،سر فراز عبد الحق عثمانی،طلحہ حنیف پوترک ،فہد اشتیاق انصاری ،ضمان نواب قطو پاڑ،کو اس کیس میں سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے اور پورے ہی معاملہ میںبڑی دھاندلیاں،غیر قانونی چیزیں ،اور قانونی ضابطوں کی خلاف ور زی کی گئی ہے،اس کیس کے ملز مین کے خلاف عدالت میں ہزاروں صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ،چارج شیٹ مطالعہ کے بعد حکمت عملی کے تحت فی الحال ابھی صرف دو ملز مین فہد انصاری ،طلحہ پوترک کی رہائی کے لئے عدالت میں درخواست ضمانت داخل کی گئی ہے ، جس کی حتمی بحث ۲۴ ستمبر کو عمل میں آئے گی ۔ آج عدالت میں اس کیس کی پیروی کرنے والے جمعیۃ لیگل ٹیم کے سر براہ ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان،مقامی وکلاء اورجمعیۃ علماء کے ذمہ داران و احباب موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading