ممبئی یوتھ کانگریس کو ملنے والی ہے پہلی خاتون صدر

ممبئی: ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر کے عہدے کے لیے منعقدہ انتخاب میں زینت شبیرین نے سب سے زیادہ ۱۰ ہزار ۷۶ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ان کی کامیابی کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ ممبئی یوتھ کانگریس کو ایک خاتون صدر ملنے جا رہی ہے۔ راہل گاندھی کے مشورے کے مطابق یوتھ کانگریس میں تقرریاں نامزدگی کے بجائے انتخابات کے ذریعے عمل میں آتی ہیں۔ اسی اصول کے تحت ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر کے لیے ۹ امیدوار میدان میں تھے۔ پولنگ کا عمل ۱۶ مئی سے ۱۷ جون کے درمیان ہوا اور حال ہی میں اس کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں زینت شبیرین کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ زینت شبیرین نے اپنے تعلیمی دور میں ہی جانوروں کے تحفظ کی تحریکوں میں سرگرمی دکھائی تھی اور بعد ازاں کئی سماجی مسائل پر احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یوتھ کانگریس میں سرگرم رہتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کے مسائل پر آواز بلند کی اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ کامیابی کے بعد زینت شبیرین نے کہا کہ انڈین یوتھ کانگریس نے مجھے ایک عام کارکن کی حیثیت سے یہ پلیٹ فارم دیا ہے۔ میں انڈین نیشنل کانگریس، ممبئی کانگریس، مہاراشٹر کانگریس اور ممبئی یوتھ کانگریس کے خاندان کی ان کی رہنمائی اور اعتماد کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔
زینت شبرین نے کہا کہ میں آنے والے انٹرویوز اور نئی کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ہم ممبئی کے نوجوانوں کی آواز بن کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کانگریس کی تنظیم کو مضبوط کرتے ہوئے، جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے وہ جناب راہل گاندھی اور یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چمب کے قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading