ممبئی – گوا شاہراہ کا معائنہ دورہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ایکنا تھ شندے آج خود میدان میں

ممبئی – گوا شاہراہ کا معائنہ دورہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے آج خود میدان میں
تھانے (آفتاب شیخ)
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج تھانے، رائے گڑھ، رتناگری سندھ دورگ کے دورہ پر صبح تھانے سے اپنی رہائشی گاہ سے روانہ ہوئے اور ممبئی – گوا شاہراہ کا معائنہ دورہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے آج خود میدان میں اترے ہیں۔ وہ اس سڑک پر جگہ جگہ پڑے گڑھوں اور انہیں بھرنے میں آنے والی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ممبئی-گوا شاہراہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی طرح گنیش چترتھی سے پہلے اس سڑک کو ٹھیک کر کے ٹریفک کے لیے ہموار کیا جائے۔ ساتھ ہی وہ اس راستے پر موجود گڑھوں کو فوری طور پر بھرنے کے لیے ریپڈ کوک سیٹنگ ہارڈنر (ایم-60) کا استعمال کر کے یہ گڑھے بھرے جا سکتے ہیں یا نہیں، اس کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ہی انہوں نے متعلقہ محکموں کو یہ سڑکیں درست کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ ان ہدایات پر کس حد تک عمل درآمد ہوا ہے، اس کا بھی جائزہ وہ اس دورے میں لیں گے۔

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ شری رنگ اپا بارنے، رکن اسمبلی بھرت شیٹھ گوگاولے، رکن اسمبلی مہیندر تھوروے کے علاوہ این ایچ اے آئی، پنویل میونسپل کارپوریشن کے کمشنر منگیش چٹلے، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش شندے، رائی گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سومناتھ گھارگے، اور ٹریفک پولیس کے سینئر افسران بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading