ممبئی میں پہلی بار موسم کافی سرد، کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کی شب سرد ترین دن رہا جبکہ گزشتہ دوروز سے سردی میں اضافہ ہونے کے بعد سنیچر کی صبح بھی سرد لہر محسوس کی گئی جبکہ دفتر موسمیات نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا اور ممکن ہے کہ اتوار کو سردی میں کمی واقع ہوجائے۔ ممبئی میں فی الحال درجہ حرارت 11-12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 1962 میں یہ 7 ڈگری پہنچ گیا تھا۔

ممبئی سرد لہر کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہیں اور گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مضافاتی علاقے نوی ممبئی، پنویل، واشی، تھانے، بیلاپور، بوریولی اور پوائی جیسے علاقوں علاقے میں درجہ حرارت 11-12 درجہ سلیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دفتر موسمیات کے مطابق شمالی ہند میں برفباری اور ژالہ باری کے سبب شمالی سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جوکہ رات میں بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شام کو مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جوکہ معمول سے 6-7 ڈگری کم ہے۔ سانتاکروز دفتر میں درجہ حرارت 16.9 ڈگری اور قلابہ میں 18.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دفتر موسمیات کے مطابق شمالی سرد ہواوں نے موسم سرد کردیا ہے، جبکہ رات کا درجہ حرارت کافی کم ہو نے کا امکان ہے اور پچھلے چند سال سے ممبئی میں موسم میں زبردست تبدیلی واقع ہوئی ہے، اسی طرح موسم باراں اور گرمی بھی بڑھ گئی ہے۔ تھانے اور نوی ممبئی میں درجہ حرارت 13-15 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading