مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پوجا کرکے واپس لوٹ رہے 2 پجاریوں پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب دو پجاریوں پر 5 افراد نے حملہ کیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پجاریوں پر حملے کے سلسلے میں پرتھم کھلارے اور چھوٹو منیہر نامی دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاندیولی پولیس فی الحال پجاریوں پر حملے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان پر لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کیا گیا۔ ممبئی پولیس کے مطابق اس حملے میں پجاریوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تاہم اس وقت تک ملزمان حملہ کرکے موقع سے فرار ہوچکے تھے۔پولیس نے اس معاملے میں آج 2 لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ باقی حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور حملے کی وجوہات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔
Video | Mob attacks 2 priests returning from puja at Lalji Pada in Kandivali. Police has detained 2 persons in this case. pic.twitter.com/jZT95FCnBw
— MUMBAI NEWS (@Mumbaikhabar9) August 19, 2024
کاندیولی پولیس نے پجاریوں پر حملے کے سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور باقی حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ سڑک کے بیچوں بیچ پیش آنے والے اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر کی امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم ممبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔