محکمہ توانائی کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر کو بااختیار بنائیں گے : ڈاکٹر نتن راؤت

ممبئی:سابقہ حکومت کے دور میں سفیدہاتھی بنے ہوئے مہاوترن کے ریجنل دفترکے منیجنگ ڈائریکٹر کومضبوط بنانے کے لیے اسے بااختیار بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں پیش کی گئی تجاویز کے بعد وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت نے یہ معلومات دی ہے۔ اگر منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر کو بااختیار بنایا جاتا ہے تو مہاوترن کے کام کاج میں تیزی آئے گی اور ریاست کے بجلی صارفین کو اس کا فائدہ ہوگا۔

جمعرات کو اورنگ آباد کے مسٹر سنیل چوان نے اپنی پریزنٹیشن میں درخواست کی کہ اورنگ آباد ریجنل ڈویژن میں آئی پی ڈی ایس ، ڈی ڈی یو جی جے وائی ، آر ایف میٹر ریپلیسمنٹ اور سولر ایگریکل پمپ اسکیموں سے متعلق تمام اختیارات جوائنٹ ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کو دیئے جائیں تاکہ منصوبوں کی نگرانی اور انہیں بروقت مکمل کیا جاسکے۔

2016 میں گاندھی جینتی کے موقع پر ریاست میں پونے ، اورنگ آباد ، ناگپور اور کلیان میں چار علاقائی دفاتر قائم کیے گئے تھے۔ ان میں سینئر آئی اے ایس افسران کو کلیان اورنگ آباد میں جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ، جب کہ غیر آئی اے ایس افسران کو پونے اور ناگپور میں ریجنل ڈائریکٹر متعین کیا گیا تھا۔ لیکن چونکہ ان کے پاس منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ، اس لئے منصوبوںپر عمل درآمد مشکل ہوگیا اوریہ علاقائی دفاتر سفید ہاتھی بن کررہ گئے ہیں۔

چونکہ بجلی کی تقسیم کا نظام ٹرانسفارمر پر منحصر ہے ، لہذا اس کی تقسیم اور مرمت کے حوالے سے اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔خراب ٹرانسفارمر کو تیل سمیت درست کرنے کا جامع ٹینڈرز جاری کرنے کا حق دیا گیا ہے ، جس سے ٹرانسفارمر کی تبدیلی میں لگنے والا وقت کم ہوگا نیز ایچ وی ڈی ایس اسکیم کے تحت نئے ایگریکل پپمپ کا کنکشن دینے تیزرفتاری کے ساتھ ٹرانسفارمر کی تقسیم آسانی سے ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ توانائی کے پرنسپل سکریٹری دنیش واگھمارے ، اورنگ آباد ریجنل ڈویڑن کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر سنیل چوہان ، ڈائریکٹر نظم ونسق ، ڈائریکٹر کمرشیل ، ڈائریکٹر پروجیکٹس اور دیگر عہدیدار ان موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading