
ممبئی18جولائی(یواین آئی)مہاراشٹر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر اور معاون کمشنر کے عہدہ پر گزشتہ سال سبکدوش ہوئے ناصرشیح کا آج شب ان کی رہائش واقع کرلا شمال مشرقی ممبئی میں دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا،ان کی عمر 60 سال تھی اور وہ 1980کی دہائی کی بیچ سے تعلق رہا اور کئی شہروں اور محکموں میں انہوں نے خدمات انجام دی۔ مرحوم ناصر شیح 2016میں جنوب وسطی ممبئی کے انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مقررکیے گئے ،جوکہ ایک حساس علاقہ مانا جاتا ہے اورحضری شیخ مصری ؒ کی آستانہ ہے اور اس کے اطراف مسلم بستی واقع ہے، ایک سال بھی ہی 2017میںان کی ترقی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ماہم ڈیویزن میں ہوئی جہاں حضرت مخدوم شاہ باباؒ کا مزار ہے اور گزشتہ سال ہی وہ سبکدوش ہوئے تھے،ان کی قریبی ایک معروف سماجی کارکن شبیرشیخ عرف شبیر بابا نے مطلع کیا کہ مرحوم ناصر شیخ کے پسماندگان میں اہلیہ ،ایک بیٹی اور بیٹا ہیں۔گزشتہ شب تقریباً ساڑھے 10بجے انہیں دل کادورہ پڑا ،دوروز قبل ہی اسپتال میں سے رخصتی ملی تھی۔جمعرات کی دوپہر میں کرلا قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا ۔سبکدوش اے سی پی اور عوامی وکاس پارٹی کے صدرشمشیر خان پٹھان نے ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہاکہ وہ ایک ملنسا اور مخلص انسان تھے ،جوکہ پولیس اسٹیشن میں عام لوگوں کی شکایتوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔