ممبی ١١ فروری۔ ممبئی سے مضافات نئی ممبئی کے کھارگر علاقہ میں تبلیغی اجتماع کے دوران کھارگرمیں موٹر سائیکل تصادم کے دوران قتل کی واردات کی آڑمیں اجتماع کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے تفشیشی افسر نے حقیقت بیانی سے کام لیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ واقعہ میں مقتول ایک آٹی کمپنی میں برسرروزگرشیوکمار روشن لال شرما نے ملزمین کے ساتھ پہلے بدسلوکی کی تھی اور تکرارنے سنگین صورتحال اختیار کر لی ،جبکہ ایک ملزم ناگپاڑہ سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔
بتایاجاتاہے کہ موٹر سائیکل تصادم کے دوران ایک آٹی کمپنی میں برسرروزگرشیوکمار روشن لال شرما نامی شخص کی موت کے معاملے میں ملوث دو افراد سے لفظی تکرار ہوئی تھی، جس کے بعد اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے مبینہ طور پر شرما کو ہیلمٹ سے زدکوب کیا تھا بعد میں اسکی موت واقع ہو گئی تھی۔
اس تعلق سے فرقہ پرست تنظیموں نے اس واقعہ کو کھارگھر میں ہوئے اجتماع سے جوڑنے کی کوشش کی لیکن جو حقائق سامنے آئے ہے اسکے مطابق ملزمین کی لفظی تکرار کے بعد متوفی نے ملزمین کے چہرئے پر تھوکا تھا جس کے بعد معاملے نے سنگین صورتحال اختیار کر لیا۔
آج پولیس نے اس معاملے میں ایک نوجوان کو ناگپاڑہ سے گرفتار کیا ہے، تفشیش سے جڑے افسر نےنام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتلایا کہ شرما نے ملزمین پر تھوکنے کے بعد انھیں لات سے مارا تھا اس کے بعد ملزمین نے اپنا ہلیمیٹ اتار کر مارا۔
تفصیلات کے مطابق اس واقعہ میں گرفتار ملزم کی شناخت ریحان شیخ (20) کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مطلوب ملزم کی شناخت فیضان شیخ (20) کے نام سے ہوئی ہے۔ بالترتیب ناگپاڑہ اور آگری پاڑہ ہے جس میں پولیس ریحان کو روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور فیضان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،ان دونوں نے ڈلیوری بوائز کی حیثیت سے کام کیا۔
پولیس کے مطابق آئی ٹی پروفیشنل شیوکمار روشن لال شرما (45) 3 فروری کو رات تقریباً 8.30 بجے اوور ٹیکنگ پر جھگڑے کے بعد ہلاک ہوگیاتھا۔ "سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد، ہمیں پتہ چلا ہے کہ واقعہ کے دن شرما نے اوور ٹیک ملزم کو دو بار آگے بڑھانے دیا اور اوور ٹیک کرتے وقت اس نے ان پر تھوک دیا جس سے دونوں مشتعل ہو گئے۔ شرما نے ملزم کے ساتھ بیل پاڑا اور اتسو چوک کے درمیان روک کر بحث شروع کر دی جس کے بعد شرما اور ملزمین کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ شرما کو اس کے سر پر کئی بار ہیلمیٹ سےماراگیا،”
واضح رہے کہ کھارگھر میں سہ روزہ اجتماع 31 جنوری کو شروع ہوا اور 2،فروری کوختم ہوگیاتھا۔جبکہ شرپسندوں نے اس معاملہ کو اجتماع سے جوڑنے کی کوشش کی تھی،دونوں ملزمین سامان ڈیلیوری کرتے ہیں۔