ممبئی۔اورنگ آباد۔ناندیڑ۔حیدرآباد ‘وندے بھارت سلیپرٹرین شروع کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ، 29 جون(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن اشوک راؤ چوہان نے ممبئی سے منماڑ، چھترپتی سنبھاجی نگر اور ناندیڑ کے راستے حیدرآباد تک ‘وندے بھارت سلیپر’ ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔

اشوک راؤ چوہان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارتی ریلوے مستقبل قریب میں ملک کے اہم شہروں کو وندے بھارت سلیپر ٹرین سروس سے جوڑنے جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی–حیدرآباد کے درمیان منماڑ، چھترپتی سنبھاجی نگر اور ناندیڑ کے راستے یہ جدید ٹرین چلائی جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سروس کے آغاز سے مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر کے لاکھوں مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ مہاراشٹر کے ایک وسیع خطے کو اس جدید اور پریمیم ریلوے سروس کا براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔اشوک راؤ چوہان نے ریلوے وزیر سے اپیل کی ہے کہ اس اہم عوامی مطالبے پر ہمدردانہ اور مثبت غور کرتے ہوئے ممبئی۔حیدرآباد وندے بھارت سلیپر** ٹرین جلد از جلد شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading