ناندیڑ: غیر قانونی دیسی ساختہ اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

ناندیڑ، 29 جون:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اتوارہ پولیس اسٹیشن کے جرائم تلاش دستے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو دیسی ساختہ غیر قانونی آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق، 29 جون 2026 کو اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انچارج رامیشور کھنال گشت پر تھے،

اسی دوران انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ہرش جگدیش کوکرے ، ساکن **بھوی گلی چوپالہ، اپنے قبضے میں غیر قانونی دیسی ساختہ پستول رکھے ہوئے ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ آتشیں اسلحہ برآمد ہوا، جسے دو پنچ گواہوں کی موجودگی میں ضبط کر لیا گیا۔ ضبط شدہ اسلحہ کی مجموعی مالیت *25 ہزار روپے* بتائی گئی ہے۔اس معاملے میں اتوارہ پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 228/2026 کے تحت بھارتی اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچنا پاٹل (بھوکر)، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گرو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پرشانت شندے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر رامیشور کھنال اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، ریت کی غیر قانونی کانکنی و نقل و حمل، غیر قانونی شراب، جوا اور گٹکھا جیسے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading