ممبئی ،23فروری (ایجنسیز)ممبئی کے نواحی علاقے میراروڈبھائیندر شہر میں پولیس نے تلنگا کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجا کو 2ٹ فروری کو ایک جلسہ کی اجازت نہیں دی ،لیکن آج بمبئی ہائی کورٹ نے انہیں مشروط دے دی ہے۔
واضح رہے کہ 22،جنوری 2024 کو اجودھیا میں رام۔مندر کے کھولے جانے کی تقریب کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں فرقہ وارانہ تشدد ہواتھا،جبکہ راجا اور مہاراشٹر کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے یہاں کا دورہ کیا اور اشتعال انگیزی کی تھی۔پولیس کی پابندی کے بعد اس معاملہ کو چیلینج کیا گیا۔اور ہائی کورٹ نے 25 فروری کو چھترپتی شیواجی مہاراجہ کی کنیت پرریلی کی اجازت مشروط طورپر دے دی ہے۔
عدالت عالیہ نے پولیس کو پوری تقریر اور جلسہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔اور عدالت نے اشتعال انگیزی سےمنع کیا ہے۔