ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے شہروں کے درمیان دیواریں تعمیر ہوگئیں

ریاست تمل ناڈو کے ایک ضلع میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔

تمل ناڈو کے ویلور ضلع اور آندھرا پردیش کے چٹور ضلع کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے اتوار کے روز سرحد کے ساتھ ہی دو داخلی اور خارجی راستوں پر تقریبا 5، 5 فٹ لمبائی کی دیواریں کھڑی کی گئیں۔

ضلع ویلور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن مزدوروں کے داخلے کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو بعض اوقات جائز اجازت نامے کے بغیر ہی ریاست میں داخل ہوجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’چونکہ مرکزی بارڈر کراسنگ پر شناخت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اسی لیے کچھ لوگ دور دراز کے مقامات پر ایسی جگہوں کا استمال کرتے ہیں جن کے بارے میں کم لوگوں کو علم ہو۔‘

کچھ حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مابین گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے یہ دیواریں ایک ’عارضی اقدام‘ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading