دہلی، 23 اپریل(یواین آئی) ملک میں کرونا وائرس (کووڈ19) سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 21700 ہوگئی ہے اور686 لوگوں کی اب تک اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے جبکہ 4325 لوگ اس سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات شام پانچ بجے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 4325 کرونا متاثرین ٹھیک ہوچکےہیں۔
کرونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے۔ مہاراشٹر میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد 5,652 ہوگئی ہے اور 269 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں 789 متاثرین ٹھیک ہوچکے ہیں۔گجرات اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، گجرات میں کرونا وائرس سے اب تک 2,407 لوگ متاثر ہیں اور 103 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔قومی راجدھانی کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں تیسرے نمبرپر ہے یہاں اب تک 2,248 لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں اور یہاں 48 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 724 مریضوں کا علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔