سعودی عرب سے واپسی کے لیے ‘ابشر’ اکاؤنٹ لازمی نہیں

سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے واپس جانے والوں کے لیے شروع کی جانے والی ’خصوصی مہم‘ پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔

جوازات کے ریجنل ترجمان نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’واپسی کے خواہشمند تارکین کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے بعدازاں متعلقہ ممالک سے رابطہ کر کے واپس جانے کے خواہشمندوں کی تعداد سے انہیں مطلع کیا جائے گا تاکہ اس کے مطابق پروازوں کا انتظام کیا جا سکے۔‘

محکمہ پاسپورٹ نے تارکین کی سہولت کے لیے اپنے ملک واپس جانے والوں کی کیٹگری میں بھی توسیع کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر جوازات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شاہی فرمان کے مطابق ’واپسی مہم‘ کے تحت وہ افراد جنہوں نے فائنل ایگزٹ، ری انٹری ویزے حاصل کیے ہوئے ہیں کے علاوہ وزٹ، ٹورسٹ یا تجارتی وزٹ و دیگر ویزوں پر مملکت آئے ہوئے ہیں وہ بھی اس مہم سے مستفیذ ہو سکتے ہیں۔’

جوازات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’واپسی کی مہم میں رجسٹرکرانے کے لیے لازمی نہیں کہ واپس جانے کے خواہشمند کا ’ابشر‘ اکاونٹ ہو، واپسی کی رجسٹریشن کے لیےجوازات کے مین پیچ پر ’ابشر‘ کی سائٹ اوپن کی جائے جہاں ’ابشر افراد‘ کے براوز کو کلک کرنے سے ’ابشر‘ کا مین صفحہ کھل جاتا ہے وہاں ’عودہ‘ کا اپشن موجود ہے جسے کلک کرنے سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کےلیے وہ پیچ کھل جاتا ہے جہاں مطلوبہ معلومات فیڈ کرنا ہیں‘

مطلوبہ معلومات میں اقامہ نمبر، یا بارڈر رجسٹریشن نمبر ، موبائل نمبر اور تاریخ پیدائش کا اندراج کرنا ہوگا۔ ابشر سسٹم خودکارطریقے سے آپکی درخواست وصول کرکے ایک کوڈ آپکے موبائل پر ارسال کردیے گا جس میں درخواست کا نمبر درج ہوگا ۔

دریں اثنامقامی ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کا کہنا ہے کہ ’عودہ‘ مہم ابتدائی طورپر چند ممالک کے لیے شروع کی گئی ہے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش ، افغانستان، مصر، انڈونیشیا اورفلیپائن شامل ہیں۔

یادرہے ’عودہ ‘ سے استفادے کے لیے ابشرویب کا استعمال کیا جائے ’ابشر ایپ ‘ پر یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی، جوازات کا کہنا ہے کہ اس مہم سے استفادے کےلیے لازمی ہے کہ جوازات میں سفر کرنے والے کے فنگر پرنٹ موجود ہوں۔

واضح رہے دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے وطن نہیں جاسکے ان حالات کے تحت سعودی حکومت نے خصوصی طورپر واپسی مہم کا آغاز کیا ہےاس حوالے سے مقامی حکام دیگر ممالک سے رابطہ کرکے انکے شہریوں کی واپسی کو جلد ازجلد یقینی بنانے کےلیےہنگامی اقدامات کررہے ہیں, اس ضمن میں فلیپائن کے شہریوں کی پہلی پروازگزشتہ روز جدہ سے روانہ ہو گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading