ملائم سنگھ یادو کی بہوؤں کا آپس میں مقابلہ

لکھنؤ ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائم سنگھ یادو کی دو بہوؤں کا آنے والے انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شیوپال یادو کی پارٹی ٹکٹ پر ملائم سنگھ یادو کی بہو ارپنا یادو مقابلہ کریں گی۔ شیوپال یادو کے ساتھ ارپنا یادو دکھائی دے رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں شروع کی گئی ہیکہ دیورانی ارپنا یادو اپنی جیٹھانی ڈمپل یادو کے خلاف مقابلہ کریں گی۔

Leave a comment