معیشت تباہی کی طرف، حکومت صف بندی میں لگی ہوئی ہے: کانگریس

کانگریس نے مرکزی حکومت پر سماج میں صف بندی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے کانگریس کے سینئر لیڈر اورترجمان جے رام رمیش نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں شہریت ترمیم قانون اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے سلسلے میں ہلچل مچی ہوئی ہے لیکن حکومت صف بندی کی سیاست کررہی ہے۔انہوںنے الزام لگایا کہ حکومت میں معیشت کی حالت کے سلسلے میں کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’معاشی صورت حال بہت سنگین ہے۔ اگلے ایک دو برس میں تو اور بھی صورت حال نازک ہونے والی ہے۔ سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے، نئی فیکٹریاں نہیں لگائی جارہی ہیں۔ زراعت میں بحران کی وجہ سے کسان اور کھیت مزدور متاثر ہیں۔ ریاستوں کی مالی حالت بہت بگڑ رہی ہے۔ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں، مودی حکومت کی غلط معاشی ترجیحات۔

رمیش نے حکومت کے اعدادوشمار کے حوالے سے کہا کہ سال 20۔2019 میں مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی) میں اضافہ کی شرح پانچ فیصد ہوگی۔ ملک کے سب سے بڑا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مطابق جی ڈی پی کی شرح 5ء4 فیصد ہوگی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading