معاشی بحران کو چھپانے کے بجائے حل کیا جائے : پرینکا گاندھی

نئی دہلی3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے حکومت پر اقتصادی بحران کے حالات کو چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ اصلیت پر پردہ ڈالنے کے بجائے حکومت کو ا س سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ ’’کسی جھوٹ کو سوبار کہنے سے جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا۔بی جے پی حکومت کو یہ اعتراف کرنا چاہئے کی معیشت میں تاریخی بحران ہے اور انہیں اسے حل کرنے کے اقدامات کی طرف بڑھنا چاہئے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ملک اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اس کی خبرسب کو ہے اس لئے میڈیا مینجمنٹ کے ذریعہ اسے چھپانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading