مصر: منشیات کے عادی باپ نے شیر خوار بچے کی گردن کاٹ کر جان لے لی

مصر کے "مغربی صوبے” میں ایک اندوہ ناک واقعے میں باپ نے اپنے شیر خوار بچے کی گردن کاٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔ اس اقدام کے وقت منشیات کا عادی باپ نشے کی حالت میں تھا۔

مصری حکام کو اطلاع ملی تھی کہ شبراطو گاؤں میں ایک شہری نے اپنے 8 ماہ کے شیر خوار بچے کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر باپ کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ باپ نے شیر خوار بچے کی گردن اس کے تن سے جدا کر دی تھی۔

عینی شاہدین اور اس گھرانے کے پڑوسیوں کے مطابق مذکورہ قاتل باپ مویشیوں کے فارم پر کام کرتا ہے۔ منشیات کے عادی ہونے کے سبب اس کا اپنی بیوی کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا ھتا۔ اس کے بعد اس شخص نے انتقام کی نیت سے اپنے بچے کو قتل کر دیا۔

بچے کی لاش کو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا جب کہ استغاثہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading