مصری اداکارہ کے حرم مکی میں ڈرامہ شوتنگ کے اعلان پرعوام کا شدید ردعمل

مصری اداکارہ روجینا نے اپنے ایک بیان اور کعبہ شریف کے سامنے کھڑے ہو کراپنی تصویر جاری کرنے پر مصر اور عرب دنیا میں سوشل میڈیا پرغم و غصے کی کیفیت کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ 2023 کے لیے اپنی نئی رمضان سیریزکی شوٹنگ حرم مکی کے اندر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے اس بیان کو بیت اللہ میں فن کی ترویج کی سوچی سمجھی کوشش قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پیر کو مصری شوبزسے وابستہ اشرف ذکی کی اہلیہ نے روجینا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے قریب اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں انہیں اپنا اسمارٹ فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے رمضان کے مہینے میں اپنی اگلی سیریز کے لیے ایک "پوسٹر” دکھایا جس کا نام "ستھم” ہے۔ روجینا کے اس اقدام کا مقصد اپنے فن کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

مصری اسٹارنے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دعا کہ ’’یا اللہ آپ رمضان سیریز ’ستھم‘2023 کو ہماری روزی روٹی کا ذریعہ بنائیں۔ ہمارے لیےاپنے مبرک حرم کی برکت سے آسانیاں پیدا کریں، رائیٹر ناصر عبدالرحمن اور ہدایت کار رؤف عبدالعزیزکی کوششوں سے ہمارے مشن کو کامیاب بنائیں‘۔

روجینا کی تصویر پوسٹ ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صارفین نے انہیں رمضان المبارک اور حرم قدسی کے تقدس کا احترام کرنے اور اپنی فن کی ترویج کے بجائے عبادت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

ایک خاتون صارف نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر "الفارسہ نہاوند” کے نام سے لکھا کہ "حرم شریف مقدس عبادت گاہ ہے۔ آپ کی عمر میں کسی ہالی ووڈ یا بالی ووڈ اداکار کو چرچ یا مندر کے اندر اپنی فلم کا اعلان کرتے دیکھا ہے! کیوں؟ کچھ عربوں کے پاس بیت اللہ کی حرمت نہیں ہے اور آپ جیسے لوگ کعبہ شریف میں بھی اپنے فن کی تشہیر کرتے ہیں‘‘۔

اس نے مزید کہا "یہ خدا کا مقدس گھر ہے۔ اوپیرا ہاؤس نہیں روجینا۔”ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ ’’دنیا حرم میں رہتے ہوئے فوٹو گرافی کی جنون میں مبتلا ہے، یقیناً اکثریت کو اس جگہ کی حرمت و تعظیم کا کوئی خیال نہیں ہے۔دل میں عمرے کے بجائے فوٹوگرافی کا جنون اور شوق ہے۔ …”

مشہور اداکارہ پر یہ شدید حملہ اس وقت ہوا جب وہ اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں۔ جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مقدس مقام کے تقدس اور رسومات کا خیال نہ رکھنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Leave a comment