مشن رام مندر: ایک لاکھ شیوسینک ایودھیا جائیں گے: اودھو کی مہم تیز

ممبئی:
ایودھیا ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے، شیو سینا نے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے. ابھی سے شیوسینک قافلہ کی شکل میں ایودھیا پہنچ رہے ہیں. شیوسینا نے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا میں ایک لاکھ سے زائد شیوسینک جمع ہوں گے تاکہ حکومت پر رام مندر تعمیر کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے.

24 نومبر کو شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے بھی ایودھیا پہنچ جائیں گے.جہاں وہ اپنی تقریر ہندی میں دیں گے.

وزیر ایکناتھ شندے جو ایودھیا پہنچ چکے ہیں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہے. اتر پردیش گلابی سردی کے باوجود سینکوں میں جوش ہے. رام مندر تعمیر ریلی "چلو ایودھیا ” کیلئے خود ادھو ایودھیا جارہے ہیں. "چلو ایودھیا” کا اعلان انھوں نے دسہرا جلوس کے کیا تھا. ایودھیا کی ریلی میں شمولیت کیلئے ، ممبئی اور مہاراشٹر سے ایک بڑی تعداد میں شیوسینک ایودھیا جائیں گے. مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت میں شامل وزراء کارپوریٹرس , ایم ایل اےز اور پارلیمنٹ کے علاوہ حکومت اور دیگر ہم خیال پارٹیوں کے لیڈرس کی بھی شرکت متوقع ہے.
شیوسینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی چلو ایودھیا کی تشہیر شروع کردی ہے. فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام ڈالا گیا ہے جس میں شیوسینکوں سے شرکت کی اپیل کی جارہی ہے.
شیوسینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی چلو ایودھیا کی تشہیر شروع کردی ہے. فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام ڈالا گیا ہے جس میں شیوسینکوں سے شرکت کی اپیل کی جارہی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading