مسلم مسائل پر ناندیڑ میں6 جنوری کو اجلاس عام

ناندیڑ:4/جنوری(پر یس نوٹ) مہاراشٹر میں مسلم سماج کے مختلف مسائل کے لیے مہاراشٹر کی سطح پر ناندیڑ میں ایک ہمہ گیر، کل جماعتی مسلم اجلاس عام منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجتماع فروری کے مہینے میں منعقد ہوگا اور اس میں مہاراشٹر میں مسلم سماج کے سماجی، تعلیمی، معاشی، حقوق، تحفظ، ریزرویشن وغیرہ مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا جائے اور چند اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اس عظیم الشان میٹنگ کی وجہ سے مہاراشٹر میں مسلم سماج کے لیے تعلیمی ریزرویشن کے زیر التوا معاملے پر ایک لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عزت مآب عدالت نے مسلم کمیونٹی کے تعلیمی ریزرویشن کو تسلیم کر نے کے باوجودحکومت اس کو کیوں نافذ نہیں کر رہی ہے؟ اس پر کوئی ٹھوس فیصلہ لے کر مہاراشٹر کے مسلم سماج کو اس اجتماع میں ایک سمت دی جائے گی۔

نتیجتاً آنے والی حکومت پر لازم ہو جائے گا کہ وہ آنے والے انتخابات میں مسلم سماج کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیے بغیر کمیونٹی کے سماجی، تعلیمی، معاشی، حقوق کے تحفظ، مسلم ریزرویشن کو نافذ کرے۔ مہاراشٹر کی تمام جماعتوں کے مسلم لیڈران اور تمام سطحوں کے سماجی کارکنان کی موجودگی میں 06جنوری 2024 کو گورنمنٹ ریسٹ ہاو?س ناندیڑ میں دوپہر 12.00 بجے ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہاہے۔

اس میں تمام ملی سماجی ،سیاسی اوردینی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں شرکت کریں اور اپنے خیالات پیش کریں۔ اس اجلاس کی صدارت محترم عیسیٰ خان سردار خان صاحب، کنوٹ کریں گے۔پروگرام کے کنوینر معروف سماجی کارکن ذاکر چاوس رہے گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading