مسلم ریزرویشن کے مطالبہ پر مسلم اراکین اسمبلی برہم "راج دنڈ” اٹھانے سے ہنگامہ، اسمبلی کی کارروائی ملتوی

مہاراشٹر اسمبلی کے دوسرے دن اسمبلی کی کارروائی صبح گیارہ بجے شروع ہوتے ہی مسلم ریزرویشن کے مطالبہ کو لیکر مسلم اراکین اسمبلی مشتعل نظر آئے کچھ ہی دیر ایوان کی کارروائی چلی تھی کہ مسلم اراکین نے اسپیکر کے سامنے پہنچ کر مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کیا لیکن سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لے رہی

اس بیچ مسلم اراکین مسلمانوں کو ریزرویشن دو ریزرویشن دو کے مطالبہ کو بار بار دہرا رہے تھے کہ اسمبلی میں وقتی شور و غل شروع ہوا لیکن سرکار ٹھس سے مس نہیں ہوئی اسی دوران مسلم اراکین سرکار پر برہم ہوگئے اور ریزرویشن کے مطالبہ پر اسپیکر کے سامنے پہنچ کر نعرہ بازی کرنے لگے تھوڑی دیر میں ہی مسلم اراکین نے اسمبلی اسپیکر کا "راج دنڈ” (اسائے اسپیکر) اٹھا لیا جس پر اسپیکر بار بار کہہ رہے تھے کہ راج دنڈ اٹھانا مناسب نہیں ہے لین ایسی صورت میں اسپیکر نے راج دنڈ اٹھانے کے معاملے میں ہنگامہ کے بعد اسمبلی کی کارروائی 22 نومبر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی ہے.

یہاں مہاراشٹر میں مراٹھا سماج، دھنگر سماج کو ریزرویشن دیئے کا مطالبہ بھی کیا گیا وہیں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مراٹھا سماج کے ساتھ مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دیا جائے اسکے علاوہ کانگریس این سی پی نے بھی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا سینیئر لیڈر گنپت راؤ دیشمکھ نے کہا کہ مراٹھا، مسلم اور دھنگر سماج کو ریزرویشن دینے کے لئے مرکز سے رائے لی جائے، اجیت پوار نے کہا کہ عدالتی معاملہ ہونے سے ہم ریزرویشن پر سیاست نہیں کرسکتے کورٹ کا فیصلہ آجانے کے بعد ہی کیا جائے یہاں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ ،ممبئی سے اسلم شیخ، عارف نسیم خان، آمین پٹیل،امتیاز جلیل، ابو عاصم اعظمی، اورنگ آباد، عبدالستار شیخ سلوڑ کے وارث پٹھان نے مسلمانوں کو ریزرویشن نہ دیئے جانے پر سخت برہمی و غصہ کا اظہار سرکار سے کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکار مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ کرے سب کو ساتھ لیکر ریاست کی ترقی میں مسلمانوں کے حصہ کو فراموش نہ کرے، سچر کمیٹی و محمودالرحمن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مسلمانوں کو ریزرویشن دے ۔مہاراشٹر اسمبلی میں راج دنڈ اٹھائے جانے سے کافی ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور ایوان میں ایک لمحہ کے لئے عجیب کیفیت دیکھنے کو ملی کچھ ہی دیر بعد اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی کو 22 نومبر تک ملتوی کردیا ہے.

بشکریہ ندائے صحافت مالیگاؤں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading