مسلم ریزرویشن کی بحالی کےلئے23 نومبرکو جمعیة علماءمہاراشٹرکا ریاست گیردھرناآندولن

ممبئی: ۸۱‘نومبر ( پریس ریلےز) آج یہاں مدرسہ تعلےم القرآن مسجد کےنا مارکےٹ دیو نار گوونڈی میں جمعیة علماءمہا راشٹر کی مجلس ارکان عاملہ و مدعو ئین خصوصی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صو بے بھر کے تمام اراکےن عاملہ اور مد عوئین خصوصی نے شرکت کی اور باہم مشورہ سے یہ طے کےا کہ مسلم ریزرویشن کی بحالی کے لئے ۳۲ نو مبر ۸۱۰۲ءبعد نما ز جمعہ ۲ تا ۵ بجے ،صو بے بھر میں پوری طاقت کے ساتھ تمام کلکٹریٹ ،تحصیلدار آفسوں کے سامنے دھرنا آندو لن کےا جائے گا اور کمشنر ،کلکٹر ،ڈپٹی کلکٹر اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیا جائے گا۔اس مو قع پر جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ جمعےة علماءہند نے ملک کی آزادی کے بعد ۱۵۹۱ءسے ہی مسلمانوں کی سماجی ،معاشرتی، اقتصادی، تعلیمی ،سےاسی اور معاشی پسماندگی کی بنےاد پر رےزروےشن کے لئے جد و جہد کا آغاز کر دےا تھا اور اپنے تمام مر کزی و صو بائی اجلاسوں اور کانفرنسوں مےں رےزر وےشن کا مطالبہ کر تی رہی،فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ( سابق صدر جمعیة علماءہند ) نے ریزرویشن کے معاملہ کو پوری طاقت کے ساتھ اٹھا یا اور اسکے لئے تحریکےں چلائیں با لآخر کوششیں رنگ لائیں اور رےاست آندھرا پردےش، تمل ناڈ اور مغربی بنگال مےں مسلمانوں کو رےزروےشن ملا۔ جمعےة علماءہند کے قائد مولانا سید محمود مدنی کے حکم پر ہم نے بھی جمعےة علماءمہاراشٹر کے پلےٹ فارم سے رےزروےشن کے حصول کےلئے صو بے بھرمےں بے شمار اجلاس کانفرنسیںاور دھرنے کئے جس کے نتیجہ میں سابقہ حکومت کی جا نب سے مسلمانوں کے لئے ۵فیصد ریزرویشن کا اعلان ہوا ،لےکن مو جودہ فرقہ پرست حکومت نے عدالت سے تعلےمی میدان میں ریزریشن کی منظوری ملنے کے با وجود مسلم ریزرویشن کو ختم کر دیا ،اب جب کہ حکومت نے مراٹھا سماج کے لئے ریزیشن کا اعلان کےا ہے اور مسلم ریزرویشن کے بارے میں خاموش ہے ایک بار پھر ہم پوری طاقت کے ساتھ ریاستی سطح پر دھرنا آندولن کے ذریعہ ریزرویشن کی بحالی کا مطالبہ کریں گے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل امورطے کئے گئے۳۲نومبر کو مسلم ریزرویشن کی بحالی کے لئے صو بائی سطح پر دھرنا آندولن کےا جائے گا ،اور ۶۲ نومبر سے حالات کے پیش نظر ٹےہہ آندولن( چکری بھوک ہڑتال) کےا جائے گا ،ووٹر لسٹ اندراج بیداری مہم جو کہ آن لائن فارم بھرنے ،ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا نے کا کام جاری ہے اس میں تیزی لانے کے لئے کو شش کی جائے گی ،جمعیة علماءہند کے صد سالہ اجلاس کی تیاریوں کے ضمن میں ہر ضلع میں جمعیة کا نفرنس منعقد کی جائے گی ،جمعیة علماءہند سے وابستہ شخصیات کی حیات و خد مات پر سیمنار منعقد کئے جا ئیں گے، آل انڈیا دینی تعلےمی بورڈجمعیة علماءہند کی ہدایت کے مطابق مثالی مکتب قائم کرنے کے سلسلہ میں شو لا پور ،مالےگاوں ،جا لنہ ،پر بھنی ،و دیگر اضلاع سے ۲ ۲ معلمین ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے بنگلور جائےں گے اور تربیت حاصل کریں گے۔پانی جو کہ اللہ کی ایک عظےم نعمت ہے اسکے صحیح استعمال اور ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے صو بائی سطح پر پا نی بچاﺅ مہم چلائی جائے گی۔ ناگہا نی حالات سے نمٹنے اور آفت سماوی و ارضی کے موقع پر لو گوں کی مدد کرنے کے لئے جمعیة علماءہند کی جا نب سے چلائی جار ہی جمعیة یوتھ کلب میں مہا راشٹر کے آٹھ اضلاع سے ۲ ۲ چنندہ افراد دہلی جائیں گے اور ٹریننگ حاصل کریں گے۔گذشتہ سالوں کی طرح امسال ریاستی سطح پر جلسہ سیرة النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ منعقد کئے جائیں گے۔ مفتی محمد حذیفہ قاسمی ناظم تنظےم جمعیة علماءمہا راشٹر نے شرکاءاجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے علاقہ کا ذمہ دار ہے ہم زیادہ سے زیادہ عوام کے در میان تنظےم کی خدمات اور اسکی قر با نیوں کو پیش کرکے تعارف کرائیں ،مولانا ابراہیم قاسمی( صدرجمعیة علماءشولا پور) نے ریزرویشن کے تعلق سے جمعیة علماءکی خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس وقت ریزرویشن کے بحالی کے لئے آواز اٹھا نا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے ۔ یہ ایک قومی کام ہے جس کے لئے ہمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ جد و جہد کرنی ہو گی ۔جمعیة لیگل ٹیم کے اہم رکن ایڈوکیٹ عشر ت علی خان نے جمعیة کی جانب سے عدالتو ں میں لڑیے جانے والے مقدمات کی مو جود ہ کیفیت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کا آغاز مفتی عبد الرحمن قاسمی (صدر جمعیة علماءشہر جالنہ ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس اجلاس میں صوبے بھر سے جمعیة علماءکے ذمہ داران با لخصوص قاری محمد صادق خان صاحب ( نا ئب صدر جمعیة علماءمہارا شٹر ) ، مفتی محمد روشن شاہ صاحب ( سکریٹری جمعیة علماءمہارا شٹر برائے ودربھہ ) ، مولانا عبد الجلیل ملی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءمراٹھواڑہ ) مولانا محمد حسن صاحب ملّی (صدر جمعیة علماءضلع جالنہ ) ، مولانا محمد صادق صاحب ندوی ( صدر جمعیة علماءضلع پربھنی )، مولانا ارشاد اللہ مخدومی صاحب ( صدر جمعیة علماءضلع احمد نگر) ، مولانا عبد الشکو ر صاحب ( صدر جمعیة علماءضلع رتناگیر ی ) ، مفتی محمد تو فیق مظاہری صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع رتنا گیری ) ،جناب عبد الاحد اسعدی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع دھولیہ ) ،مفتی محمد شاہد صاحب ( صدر جمعیة علماءشہر پونہ ) ،مولانا عبد الحمید جمالی (مالیگا ﺅ ں )، جناب سدّی سلیم دیشمکھ صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع ناندیڑ )، شیخ نعیم شیخ لال صاحب ( نائب کنوینر جمعیة علماءہنگولی )، مفتی محمد یونس بخاری صاحب (صدرپوسد) مفتی فہیم الدین جالنہ ، حافظ عبد الرحمن صاحب صدر تربھے ،نیو ممبئی ، ودیگر شریک تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading