دھرنے میں سیاسی وملیّ جماعتوں کے عہدیداران کی عدم موجودگی باعث افسوس
ناندیڑ:23نومبر (راست) مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی پسماندگی کی بناءپر مسلم ریزرویشن کی بحال کے لئے جمعیة علماءمہاراشٹر (محمود مدنی )کی جانب سے ریاست گیر سطح پر مہم چلائی جارہی ہے ۔ آج ناندیڑ میں بھی جمعیت علماءکے ذمہ داران نے بعد نمازجمعہ دوپہر ڈھائی بجے تا شام پانچ بجے تک ضلع کلکٹردفتر کے روبرو دھرنا آندولن کرتے ہوئے مسلم ریزرویشن کی بحالی کامطالبہ کیا ۔جمعیتہ علماءکے ضلع صدر جناب محمد اسعد صمدی کی رہنمائی میں آج سینکڑوں کی تعداد میں شہریان ناندیڑ نے اس احتجاجی دھرنے میںشرکت کی ۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ شہر ناندیڑ کے کوئی بھی سیاسی پارٹی کے عہدیداریا کارپوریٹرس نے دھرنے میں پانچ منٹ دینابھی مناسب نہیںسمجھا ۔حالانکہ مسلم ریزرویشن کیلئے ناندیڑ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے بینر تلے دو سال قبل ناندیڑشہر میں اعلیٰ سطح پر مورچہ نکالاگیا تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی تھی

۔جمعیتہ علماءناندیڑ کے ذمہ داران نے شہر کی تمام سیاسی و ملی وسماجی تنظیموں سے دھرنے میں شرکت کی اپیل بھی کی تھی ۔لیکن آج کے دھرنے میں ایک بھی سیاسی جماعت کے نمائندے یا ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت نہیں کی۔ جمعیت علماءایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جہاںپر کوئی بھی سیاسی جماعت یاتنظیم کو جانے میں کوئی قباحت نہیںتھی ۔کیونکہ اسکے پلیٹ فارم سے مسلم ریزرویشن کی مانگ کی جارہی تھی ۔دھرنے کے بعد ضلع کلکٹرکے معرفت حکومت مہاراشٹر کو مطالبات پر مبنی میمورنڈم روانہ کیاگیا ۔اس موقع پر ضلع صدر جمعیت علماءناندیڑ قاری اسعد صمدی و شہر صدر مولانا سید آصف ندوی نے کہا کہجمعیة علماءہند مسلم ر یزرویشن کے لئے 1951ءسے ہی تحریک چلارہی ہے، جمعیة کی ہی کو ششوں کی بنیاد پر سابقہ حکومت نے جاتے جاتے مسلمانوں کے لئے 5 فیصد ریزرویشن کا اعلان کےا تھا ،عدالت نے مسلم ریزرویشن کو تعلیمی شعبہ میں بر قرار بھی رکھا تھا اس کے باو جود مو جودہ فرقہ پرست حکومت اپنی مسلم دشمنی کی وجہ سے مسلم ریزرویشن کو بحال کرنے کے لئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کےا کہ حکومت اپنا متعصبانہ رویہ ترک کرے اور اس سلسلے میں فوری کار وائی کر کے مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر زندگی کے تمام شعبوں میں ریزرویشن کو بحال کرے ۔ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجےدگی سے نہیں لےا تو جمعیة علماءمہا راشٹر اس سے بڑا قدم اٹھائے گی۔ اس دھرنے میں جمعیتہ علماءکے ذمہ دارجناب سدی سلیم دیشمکھ کے علاوہ دیگر عہدیداران اور شہریان نے بھی شرکت کی ۔