مسلم ریزرویشن کیلئے جلد ہی کابینہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

ممبئی 30 نومبر : مہاراشٹر اسمبلی کے آخری دن مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید ،آمین پٹیل، عارف نسیم خان نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے ذریعے مہاراشٹر سرکار سے ایکبار پھر مسلم ریزرویشن بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سرکار نے مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا ہے ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن سرکار کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو بھی پسماندگی کی بنیاد پر تعلیم و سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد ریزرویشن دے جو کہ کورٹ نے برقرار رکھا ہے.

اس پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے مسلم اراکین اسمبلی کے مطالبہ کو بغور سننے کے بعد کہا کہ ہم جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کرینگے اس میٹنگ میں مسلم ایم ایل ایز اور سرکار کے وزراء و قانونی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کی راہ ہموار کی جائے گی اس کے علاوہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے تحت سرکار سے مطالبہ کیا کہ حج کمیٹی، وقف بورڈ ، اردو اکیڈمی میں چیئرمین کی خالی نشست کو فوری پر کیا جائے یہاں چئیرمین نہ ہونے سے بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں مدرسوں کا رجسٹریشن نہ ہونے سے دینی تعلیم میں رخنہ پیدا ہورہا ہے وہیں حج کمیٹی کے کام کاج متاثر ہورہے ہیں جس سے لاکھوں مسلمانوں کو تکالیف درپیش ہے.

اسی طرح اردو اکیڈمی سے اردو شعراء ادباء اور اردو کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس لئےسرکار مذکورہ تمام ڈپارٹمنٹ کا معاملہ جلد از حل کرے تاکہ مسلمانوں کو کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے خیال رہے آج جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے آصف شیخ رشید نے اسمبلی میں سرکار کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس پر سرکار نے جلد مسائل حل کرنے کا تیقن دیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading