مسلمانوں کے تعلق سے مرکزی وزیراشونی چوبے کا متنازعہ بیان

پٹنہ۔٢٨۔اکتوبر۔بہار کے بکسرسے پارلیمنٹ اورمرکزی وزیراشونی چوبے نے کہا ہے کہ بی جے پی – جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹیڈ) بہارمیں برابرسیٹوں پرلڑیں گی۔ ساتھ ہی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) اورلوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کو بھی پوری عزت ملے گی۔ بی جے پی کسی بھی اتحادی کی عزت واحترام میں کمی نہیں رکھے گی۔ مجھے یقین ہے کہ کسی بھی اتحادی کوکوئی شکوہ شکایت نہیں رہے گی۔
اشونی چوبے نے مزید کہا "رام مندرکا کیس ابھی سپریم کورٹ میں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت اس معاملے میں جلد فیصلہ لے۔ پورے ملک کے جذبات ہیں کہ مندربن جائے۔ نہ صرف ہندوبلکہ اب توبیشترمسلم بھائیوں کی بھی یہی خواہش ہے۔ تنازعہ والی جگہ پرمسجد نہیں بن سکتی، یہ مسلم بھائی کہتے ہیں”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading