ناندیڑ:10ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)بتاریخ 10 ڈسمبر2018 کو صبح 12 بجے سرکاری ریسٹ ہاو¿س ناندیڑ میں سرکاری دورہ پر آئے ہوئے حاجی عرفات صاحب چیرمین مائینارئیٹی کمیشن سے جمیعتہ علماء ناندیڑ کے وفد نے مختلف مطالبات پر ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں کہاگیا کہ دہشت گردانہ معاملات میں گرفتاربے قصور مسلم نو جوانون کی عدالتی کاروائی فاسٹ کورٹ سے کرویا جائے‘گاو¿کشی کی پابندی تو ہے لیکن بقرہ عید کے موقع پر تین دنوں کےلئے اجازت دی جائے‘اسلامپورہ مال ٹیکڑی روڑ کے آس پاس میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے قبرستان کے جگہ فراہم کی جائے‘مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزروہشن دیا جائے‘مسلم کثیر آبادی والے علاقہ دیگلور ناکہ چو راستے پر اوربریج قائم کرکے روزآنہ ٹرافک کی وجہ سے درپیش مشکلات دور کیا جائے‘مسلم سلم بستیوں میں بنیادی سہوولیات کے لئے خصوصی فنڈس دیا جائے‘جن اردو اسکولوں کو گرانٹ کی فھرست میں لیاگیا لیکن آج تک گرانٹ سے محروم ہے ان اسکولوں کو جلد سے جلد گرانٹ دیا جائے‘حالیہ ایجوکشن محکمہ نے ٹی اٰئی ٹی کے احکامات جاری کئے وہ لازم قرار نہ دیا جائے‘ناندیڑ میں تعمیر شدہ اردو گھر کو قائد ملت شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی صاحبؒ کے نام سے منسوب کیا جائے‘مساجد کے رجسٹرشن وقف بورڈ اورنگ آباد سے کروانے میں دشواریوں کاذکر کیا اور فوری رجسٹرشن سیرٹیفکٹ دیئے جانے کا مطالبہ کیا‘مسلم مسائل پر کم از کم تین ماہ میں ضلع کلکٹر صاحب مسلم تنظیموں کے ہمراہ اجلاس طلب کرکے مسائل کا حل نکالاجائے۔اسطرح کے مطالبات کا تحریری میمورنڈم دیاگیا۔ چیرمین صاحب نے وفد کو تیقن دلایا کہ وہ مطالبات کوحکومت تک پہنچائیںگے اورجمعیت کی خدمات کو سراہایا اور انشائ اللہ بھت جلد مطالبات کے لٰئے کو شیش شروع کر کے وفد کو اسکی اطلاع دینے کاوعدہ کیا۔اس وفد میں مولانا ایوب قاسمی حافظ وقاضی محمد رفیق مفتی سلیمان حافظ خلیل مولانا معز‘ محمد خلیل الدین مخدوم بھائی عارف شیخ سر ودیگر احباب موجود تھے۔