مسلمانوں کو منہ بھرآئی کےلئے پرگیہ ٹھاکرکو گرفتارکیا گیا ،اسکے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے:فڑنویس

ممبئی،24 اپریل (ایجنسیز)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج کہا ہے کہ مالیگاﺅںبم دھماکہ کی ملزم اور بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکربی جے پی کی قوم پرست کی منفی تصویر نہیں ہیں اور اس کے ساتھ پرگیہ سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تقریروںمیں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ،اور دعویٰ کیا کہ این آئی اے کے مطابق سادھوی کے خلاف مالیگاﺅں بم دھماکہ میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔جوکہ حال میں اے ٹی ایس کے آنجہانی سربراہ ہیمنت کرکرے کو ایک ظالم اور ملک دشمن افسر قراردے چکی ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کی موت سادھوی کی بدعا کی وجہ سے ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سادھوی پرگیہ سنگھ بھی کانگریس صدرراہل گاندھی کی طرح ضمانت پر رہاہیں،یہ کہاجاسکتا ہے کہ ان کے خلاف الگ قسم کے الزامات عائد ہیں ،لیکن قانون میں کوئی مختلف چیز نہیں ہوتی ہے۔ فڑنویس نے الزام عائد کیا کہ 2007-2008میں کئی بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں مسلمان گرفتار کیے گئے اور کانگریس نے محسوس کیا کہ مسلمان ان سے دورہوچکے ہیں اور اسی کا مقابل مذکورہ گرفتاری ممکن ہوئی ،اور اسے ’ہندودہشت گردی‘کا نام دیا گیا اور بدقسمتی سے چند سرکاری وکلاءنے اس افسانہ کو تقویت بخش دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading