مسجدِاقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں کی نمازِعیدالاضحیٰ میں شرکت،دنیا بھرمیں بڑے اجتماعات

اسرائیل کے مقبوضہ شہر بیت المقدس(یروشلم) میں ہفتے کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے اپنے قبلۂ اوّل مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی ہے۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں ہفتہ کوعیدالاضحیٰ منائی گئی۔مکہ مکرمہ میں مسجدحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نمازِعید کے بڑے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ہیں۔شاہی خاندان کے ارکان،علما و شیوخ نے مسجدحرام میں نماز عید میں شرکت کی۔سعودی عرب میں نمازِعید کے اجتماعات کے موقع پرکرونا وائرس سے بچاؤ اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید کے موقع پراپنے خطاب میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک ،ترکی، بھارت، افغانستان میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ہے اور اس کے بعد مسلمان حلال جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading