مساج سنٹرکی آڑ میں سیکس کا کاروبار’ پردہ فاش

دہلی: خاتون کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ان دنوں دہلی میں اسپا سینٹر(مساج سینٹر) کے نام پر چل رہے سیکس ریکٹ کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے۔ اب سواتی نے کرائم برانچ کے ساتھ مل کر براڑی میں واقع ایک اسپاسینٹر پر چھاپہ مارا تو منظر چونکانے والاتھا۔ 18 پلس بیوٹی ٹیمپل کے نام سے چل رہے اس اسپا میں انڈر گراؤنڈ چھوٹے۔چھوٹے کمرے بنے تھے۔ تہہ خانے کا دروازہ بٹن دبانے سے کھلتا تھا۔ اندر قابل اعتراض حالت میں کئی گاہک اورلڑکیاں ملیں۔ اس دوران لوگوں نے بتایا کہ وہ کسٹمر ہیں اور وہاں پر سیکس ریکٹ چل رہا ہے۔

 

براڑی کے اس اسپا سینٹر کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کے کرائم برانچ سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد ڈی سی ڈبلیو کی ٹیم اور پولیس کے ساتھ وہ لوگ اسپا سینٹر پہنچے، یہاں پر پولیس کا ایک افسر اور سی ڈبلیو کا اسٹاف کسٹمر بن کر اسپا میں گھسا۔ جب بات پختہ ہو گئی تو ٹیم نے اسپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ ویب سائٹ پر لڑکیوں کے فوٹو اور اسپا میں مینیو کارڈچھاپے کے دوران پتہ چلا کہ اسپا سینٹرچلانے والوں نے اپنی ویب سائٹ بنا رکھی ہے۔ ویب سائٹ پر لڑکیوں کی تصویروں کے علاوہ ان کے ساتھ وقت گزارنے کی قیمت بھی دے رکھی ہے اور کفی فحش باتیں بھی وہاں پرلکھی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسپا سینٹر میں آنے والے ہر کسٹمر کو ایک مینیو کارڈ دیا جاتا ہے اور اس میں دئے فئے آپشن کو چننے کے بعد اسی حساب سے روپئے دینے ہوتے ہیں۔ ریٹ کارڈ پر ملنے والی سروس کے بارے میں تفصیلی طور پر بھی بتایا گیا ہے۔

1 thought on “مساج سنٹرکی آڑ میں سیکس کا کاروبار’ پردہ فاش”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading