کورونا سے تحفظ فراہم کرنے میں اسرائیل سب سے آگے

لندن 16 اپریل (یو این آئی) ایک برطانوی ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے میں اس وقت اسرائیل جرمنی سے بھی آگے ہے۔اس حقیقت کے باوجود کہ جر منی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد خاصی ہونے کے باوجود دوسرے کئی ملکوں کے مقابلے میں ہلاکتیں بہت کم ہوئی ہیں۔ وہ کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے میں اسرائیل سے پچھڑا ہو ا ہے۔عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او، جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورلڈومیٹرز سمیت کئی اداروں نے ابتک جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق اسرائیل 632.32 کے اسکور کے ساتھ سر فہرست ہے۔

جہاں اب تک 12,591 کیسز سامنے آئے ہیں اور 140 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔جرمنی 631.07 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسیز کی تعداد 134,753 ہو چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 3,800 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا 628.17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مختلف ملکوں میں کووِڈ 19 سے نمٹنے کے جو اقدامات کئے جارہے ہیں انہیں چار مرکزی اور درجن بھر ثانوی معیارات میں تقسیم کیا گیا ہے.

ان معیارات کا تعلق قرنطینہ اقدامات، متاثرین کی نشاندہی، ان کی نگہداشت اور متعلقہ حکومتوں کی انتظامی صلاحیت اور ایمرجنسی کے تحت مطلوب سہولتیں فراہم کرنے کی صلاحیتوں سے ہے۔چین، تائیوان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان اور ہانگ کانگ بھی ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہیں۔حیرت انگیز طور پر امریکہ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک اس درجہ بندی میں پہلے چالیس ملکوں کی فہرست میں کہیں بھی جگہ نہیں پا سکے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سے متحدہ عرب امارات اٹھارہویں، کویت چوبیسویں اور قطر ستائیسویں نمبر پر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading