نئی دہلی:26. ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)مرکزی وزیر نارائن رانے کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔
عدالت نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا، جس نے بنگلے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا راستہ صاف کر دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے ان کے جوہو بنگلے پر غیر قانونی تعمیر کو دو ہفتے کے اندر منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے بی ایم سی کو غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بنگلے کے کچھ حصے کی تعمیر کوسٹل ریگولیشن زون اور فلور اسپیس انڈیکس کی خلاف ورزی ہے۔