گیانواپی مسجد معاملے میں سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وارانسی گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اس بارے میں ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ سماعت کے دوران، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ وہ PIL کی سماعت نہیں کریں گے۔ یہ عرضی گیانواپی کیس میں وکیل ایم ایم کشیپ کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔

نئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ 1993، 1995 اور 1997 میں سپریم کورٹ نے کاشی اور متھرا کو لے کر 3 احکامات دیے تھے۔ ان دونوں حکموں میں موجودہ مندر اور مسجد کی حالت کو برقرار رکھنے کو کہا گیا۔ وارانسی میں اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading