مرکزی حکومت کے JEE-NEET امتحانات کے فیصلے کے خلاف تھانے شہر (ضلع) کانگریس کمیٹی کا احتجاج
اس فیصلے کو جلد از جلد منسوخ کر امتحان کی مدت میں زیادہ سے زیادہ توسیع کرنے کا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
کرونا کی موجودہ سنگین صورتحال میں مرکز میں بی جے پی حکومت کے JEE-NEET امتحانات لینے کے فیصلے نے ملک بھر میں والدین اور طلبہ کے مابین حفاظت کا ایک بڑا مسئلہ پیدا کردیا ہے اور کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی جانب سے تھانے سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ تھانے میں کانگریس کارکنوں نے آج تھانے شہر (ضلع) کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوان کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ وکرانت چوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کو جے ای ای – این ای ای ٹی امتحانات کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن مرکز میں بی جے پی کے زیر اقتدار حکومت کو ریاستی حکومت پر اعتماد میں نہیں لیتے ہوے حکم شاہی کی طرح امتحانات لینے کا فیصلہ کیا۔ آج جب کہ پوری دنیا کو کورونا پھیلنے والے بحران کا سامنا کررہی ہے اور توقع تھی کہ فیصلہ مثبت اور مفاہمت مند انداز میں لیا جائے گا۔ اس امتحان کے فیصلے کو جلد سے جلد منسوخ کرنا چاہئے اور اس امتحان کی مدت میں زیادہ سے زیادہ توسیع کی جانی چاہئے یہ مطالبہ وکرانت چوان نے اپنے خطاب کے آخر میں کیا۔ اس موقع پر تھانے شہر کانگریس کے سابق صدر انیل سالوی، جنرل سیکریٹری و میڈیا انچارج سچن شندے، یوتھ کانگریس پردیش سیکریٹری ایڈووکیٹ ضیاء شیخ، بلاک صدر سندیپ شندے، سیوا دل شہر صدر شیکھر پاٹل، نظام شیخ، مہندر مہاترے، روی کولی، روی راؤ، خواتین اراکین کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔