ناندیڑ:25اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)ایم ایل اے لوکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مالی سال 2022-23 کے لیے منظور کیے گئے فنڈز میں سے، ریاستی منصوبہ بندی کے محکمے نے اراکین اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے ماہ ستمبر اور اکتوبر کےلئے57 ارکان اسمبلی کو45کروڑ46 لاکھ67ہزار روپے کافنڈریاست کے منصوبہ بندی محکمہ نے تقسیم کیاہے۔
ریاستی حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی نے مالی سال 2022-23 کے لیے ریاست کے ایم ایل اے و ایم ایل سی کےلئے فنڈمختص کیاجاتا ہے ۔ہرسال فنڈ مختص کیا جاتا ہے ۔ منصوبہ بندی محکمہ نے 2022۔2023 مالیاتی سال کےلئے مقامی ترقیاتی پروگرام کے لیے 1468 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس فنڈ سے حلقے میں مختلف کام کرائے جاتے ہیں۔
دریں اثنا، حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی نے 20 اکتوبر کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے دو مہینوں کے لیے منظور شدہ فنڈز ریاست میں موجودہ قانون ساز کونسل کے اراکین میں تقسیم کیے جائیں۔ مراٹھواڑہ میں 46 ودھان سبھا ممبران اور 11 ودھان پریشد ممبران ہیں۔ ان 57 ایم ایل ایز کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 45 کروڑ 46 لاکھ 67 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔کلکٹریٹ کے تحت تقسیم اس فنڈ کی مزید تقسیم فوری طور پر کلکٹریٹ اور ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے سکریٹری کے تحت کی جائے۔
حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فنڈ میں سے، ایم ایل اے لوکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً منظور کیے گئے معاملات پر خرچ کو مالی سال 2022-23 میں اکاو¿نٹ کے عنوان کے تحت دستیاب پرویژن سے پورا کیا جانا چاہیے۔ مراٹھواڑہ میں ایم ایل ایز کے ذریعہ وصول کردہ فنڈز ضلع واری اس طرح ہے ناندیڑ 118.66 ‘پربھنی054.0‘ ہنگولی 054.00 ‘بیڑ075.60 ‘لاتور,086.60عثمان آباد 043.20‘ جالنہ046.80‘ اورنگ آباد 118.880(یہ فنڈ کروڑ رمیں ہے)