مراٹھواڑہ میں کورونا کے 148 نئے کیسز

اورنگ آباد، 13 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 148 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وباسے چار مریضوں کی موت ہوگئی ۔ طبی احکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ خطے کے تمام ضلع صدرمقامات سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں 70 نئے کیسزسامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 29 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔ لاتور میں 25 اور عثمان آباد میں 21 افراد متاثر ہوئے ۔ ناندیڑ ، پربھنی اور جالنہ میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading