اورنگ آباد،29 دسمبر (یواین آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) وبا کے 33 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت افسروں نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اس مدت میں کورونا سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔
ضلع ہیڈکوارٹروں سے یواین آئی کے ذریعہ جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ ضلعوں میں اس دوران انفیکشن سے سب سے زیادہ اورنگ آباد متاثر ہوا،جہاں 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے بعد بیڑ اور لاتور میں آٹھ آٹھ معاملے،پربھنی اور عثمان آباد میں دو دو معاملے اور جالنا میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔اس دوران ہنگولی ضلع میں کورونا کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔