مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں ، امریکی اپیل

واشنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان سے اپیل کی ہیکہ اپنے دستور اور جمہوری اقدار کی مطابقت میں اپنے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں جبکہ وہ متنازعہ شہریت (ترمیمی) بل پیش کئے جانے کے بعد سے مختلف ہندوستانی ریاستوں میں جاری تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ روز کہا کہ ہم اس بل کی وجہ سے پیدا شدہ تبدیلیوں کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم ہندوستانی جمہوریت کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی آزادی اور قانون کے تحت مساویانہ برتاؤ کا اہتمام کیا جائے جو ہماری دونوں جمہوریتوں کے بنیادی اصول ہیں۔ چنانچہ امریکہ کی ہندوستان سے اپیل ہیکہ وہ اپنی دستوری اور قانونی تبدیلیوں کے ذریعہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو نقصان نہ پہنچائے۔ مودی حکومت کا پیش کردہ شہریت ترمیمی بل اب نیا قانون شہریت بن چکا ہے۔

Read More

Leave a comment