ناندیڑ۔جناب اقبال حسین صدیقی ، مدرس مدینتہ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ، جو مرحوم نصرت حسین صدیقی صاحب کے فرزند ہیں گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں۔ علاج کے لئے مع افراد خاندان ایک ماہ سے پونے میں مقیم ہیں۔ ان کا 12 اکتوبر بروز جمعہ کو پونے کے انعامدار ہاسپٹل میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اہم آپریشن ہونے جارہا ہے۔ آپ تمام سے درخواست ہے کہ جناب اقبال حسین صدیقی سر کی کامل صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ الله تعالیٰ، برادر اقبال حسین صدیقی سر کو اپنی رحمت خاص سے شفائے عاجلہ اور کاملہ عطاء فرمائے۔ ان کا آپریشن کامیاب ہو اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔ الله تعالیٰ کڈنی کا عطیہ فراہم کر رہے ان کے ایک عزیز کا دامن اجر عظیم سے بھردے۔ اقبال حسین صدیقی سر کے ہم زلف عبدالماجد سر جو کئ ماہ سے مسلسل کوشاں ہیں انھیں بھی بہترین صلہ دے ۔ آمین یا رب العالمین.