مدھیہ پردیش میں سماجوادی پارٹی کا کانگریس کی تائیدکااعلان

نئی دہلی:11ڈسمبر۔(ایجنسیز) راجیہ سبھا میں سماجوادی پارلیمانی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے منگل کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کی پارٹی حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی حمایت کرے گی۔ رام گوپال یادو پارلیمنٹ ہاو¿س کمپکیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں، اسمبلی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد وہ اتحاد کے بارے میں بات کریں گے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تازہ ترین رجحانات کے مطابق، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔مدھیہ پردیش کے انتخابی نتائج کے رجحان کو لے کربھوپال واقع وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پربی جے پی لیڈروں کی اہم میٹنگ چل رہی ہے۔ اس میٹنگ میں شیو راج سنگھ چوہان، بی جے پی کے قومی نائب صدرپربھات جھا اورریاستی صدرراکیش سنگھ موجود ہیں۔ یہ سبھی ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کے امکانات پرغوروخوض کررہے ہیں۔

Leave a comment