مدھیہ پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی منوہر اوٹوال کا انتقال، وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا اظہارِ تعزیت

مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی منوہر اوٹوال کا آج صبح دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے منوہر اوٹوال کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج علی الصبح انہوں آخری سانس لی۔ وہ ریاست کے آگر اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی تھے۔ انہیں برین ہیمریج کی وجہ سے اندور میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لئے دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی منوہر اوٹوال کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست کے آگر ممبر اسمبلی منوہر اوٹوال کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کے اہل خانہ کے تیئں میرا اظہار تعزیت۔ ایشور انہیں اپنے شری چرنوں میں جگہ اور سوگوار کنبہ کو ہمت دے‘‘۔ سابق وزیراعلی شیوراج چوہان اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی منوہر اوٹوال کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading