مدرسہ کے اساتذہ سے مارپیٹ معاملہ’ مولانا ندیم صدیقی کی اعلی پولیس حکام سے بات چیت ،اب تک دو ملز مین گرفتار

ممبئی ۔یکم نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)  نالا سوپارہ مشرق کے سنتوش بھون علاقے میں واقع دار العلوم محمدیہ ایجو کیشنل ٹرسٹ میں رات میں گھس کر تین اساتذہ سے مارپیٹ کرنے اور جبرا ایک مخصوص قسم کا نعرہ لگانے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات صوبہ مہا راشٹر میں ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

،اس سلسلے میںانہوں نے ضلع ایس پی پالگھر گورو سنگھ اور ایڈیشنل ایس پی وسئی وجے کانت ساگر سے بات کرکے خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اب تک ہوئی کاروائی کی تفصیل طلب کی جس پر ضلع ایس پی نے بتایا کہ اب تک دو ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے ،دیگر کی تلاش جاری ہے ہم جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیں گے ۔

واضح رہے کہ نالا سو پارہ مشرق میں واقع دار العلوم محمدیہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو صبح تقریبا ساڑھے تین بجے شر پسندوں کے ایک گروہ نے مدرسہ کے اساتذہ پر جان لیوا حملہ کردیا جب کہ اطراف کے عمارتوں کے سا کنین سو رہے تھے ،شر پسندوں نے اساتذہ کے ساتھ مار پیٹ کرنا شروع کردیا ،اور ایک مخصوص نعرہ لگانے پر مجبور کررہے تھے،جس میں تین اساتذہ کو شدید چو ٹیں آئیں ،جس سے علاقوں کی عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ،مولانا ندیم صدیقی نے پولیس انتظا میہ کے علاوہ حکومت سے خاطیوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ دوبارہ اس قسم کا کوئی واقعہ صوبہ مہا راشٹر میںپیش نہ آئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading