مختلف فلاحی کاموں کی تکمیل کیلئے مالیگاؤں کلب کے زیر اہتمام کلینڈر کی اشاعت

مالیگاؤں(عامر ایوبی) مالیگاؤں کلب ایک واٹس ایپ گروپ ہے جوکہ ٹائمز آف انڈیا کے معاون مدیر متین حفیظ کی ایڈمن شپ میں جاری ہے اس گروپ میں شہر کے تمام تر شعبہ جات کی نمائندہ شخصیات شامل ہیں یہ گروپ شہر میں مختلف فلاحی کام انجام دے رہا ہے امام و موذنین کو مفت دوائی فراہم کرنا، طلباء میں سویئٹر کی تقسیم، طلباء کیلئے پرسنالٹی ڈیلوپمینٹ کورس اور مفت مراٹھی کلاسیس اس طرح کے مزید کئی فلاحی کام مالیگاؤں کلب کے زیراہتمام انجام دیئے جارہے ہیں تمام فلاحی کام مفت میں انجام دیئے جاتے ہیں اور اس کیلئے گروپ ممبران بساط بھر اپنا مالی تعاؤن پیش کرتے ہیں کلب کے ذمہ داران آئندہ بھی مزید فلاحی کام انجام دینے کیلئے کوشاں ہیں اس کیلئے مالیات کی فراہمی کیلئے کل شب مالیگاؤں کلب کلینڈر کا اجراء عمل میں آیا اس سلسلہ میں کلب کے سرگرم رکن مجاہد الاسلام نے بتایا کہ مالیگاؤں کلب نے امسال اپنا کیلینڈر شائع کیا اور اس کا اجراء مورخہ 29 دسمبر بروز سنیچر رات نو بجے اردو میڈیا سینٹر میں شہر اے ایس پی جناب نیلوتپال کی صدارت میں منعقد ہوا پروگرام کا آغاز حافظ جمیل احمد کی قرات سے ہوا تحریک صدارت اور تائید صدارت جناب عبدالاحد نے پیش کی پروگرام کے اغراض و مقاصد کو کیلینڈر کی طباعت میں پیش پیش رہنے والے کلب کے رکن شاھد سرگم نے پیش کئے گزشتہ روایات کی پاس داری کرتے ہوئے عمران نورنگ نے کلب کی کارکردگی مختصرا سامعین کے سامنے پیش کی

پروگرام کے متعلق مہمانان میں جناب عبید اللہ ٹی سی ایس نے اپنے تاثرات پیش کئے اور کلب کی کاوشوں کو سراہا اسکے بعد مختار عدیل نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے اور کلب کے مقاصد کی سراہنا کی کلب کے ایڈمن متین حفیظ نے اپنے خطاب میں کلب کی کاوشوں اور چلنے والی اسکیموں کو اچھے ڈھنگ سے پیش کیا . اسکے بعد پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر سعید احمد فارانی نے اپنے زریں خیالوں اور مشوروں سےنوازا اس کے بعد پروگرام کے صدر ایڈیشنل ایس پی جناب نیلوتپال نے خطبہ صدارت پیش کیا اپنے صدارتی خطبے میں کلب کی کوششوں اور کاوشوں کو بھت پسند کیا اور کلب کے آگے کے عزایم میں پولس کی طرف سے لگنے والی مدد میں بھرپور تعاؤن کا تیقن دیا کیلینڈر کا اجراء اسٹیج پر موجود ممبران ڈاکٹر سعید فارانی، جناب احسان الرحیم ،احمد اللہ، ظفر اللہ، رفیق انور صاحب، فیضی امین سر، کلب کے اراکین میں جناب متین حفیظ، مختار عدیل، ناصر رائل کے تعاؤن سے ایڈیشنل ایس پی جناب نیلوتپال صاحب کے ہاتھوں ہوا آخر مین جناب مجاھد سلطان صاحب کے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا نظامت کے فرائض شیخ امام پرائمری اسکول کے فعال معلم جناب زاھد امین سر نے بحسن و خوبی نبھایا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading