سنچورین۔28۔دسمبر۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے تین ٹسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستانی گیند بازوں نے بھی جنوبی افریقہ کو بڑا اسکوربنانے سے روک دیا ہے۔ پاکستان کے 181 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 223 رنوں پرآوٹ ہوگئی ہے۔ حالانکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگ کی بنیاد پرپاکستان سے 42 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔سنچورین میں کھیلے جارہے اس ٹسٹ میچ میں خاص بات یہ رہی کہ دونوں طرف سے کوئی بھی بلے بازسنچری نہیں بناسکا۔ بلکہ دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک نصف سنچری بنائی گئی۔ پاکستان کی طرف سے بابراعظم نے نصف سنچری بنائی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹی بئومانے 54 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ ڈی کاک نے 45 رنوں کی اننگ کھیلی اوروہ نصف سنچری سے محروم رہ گئے۔