محمد حفیظ کو اگلے میچز کیلئے ڈراپ کیے جانے پر غور

، آل راونڈر کے مسلسل تین میچز میں غیر ذمے دارانہ انداز میں آوٹ ہونے پر ٹیم مینیجمنٹ شدید نالاں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم مینیجمنٹ سینئر آل راونڈر محمد حفیظ سے شدید نالاں ہے۔ شعیب ملک کے بعد محمد حفیظ کو بھی اگلے میچز میں باہر بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ قومی ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہونے کے باوجود مسلسل تین اہم ترین میچز میں انتہائی غیر ذمے دارانہ انداز میں آوٹ ہوئے اور ٹیم کو مشکلات کا شکار کر گئے۔ محمد حفیظ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور آج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران پارٹ ٹائم باولر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔اسی باعث اب انہیں اگلے میچز میں باہر بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading