اسپتال میں ٹِک ٹاک پرویڈیوبنانے والی نرسوں کو نوٹس ملا

بھوبنیشور:اوڈیشہ کے ملکان گری کے سی ڈی ایم او نے ضلع صدر اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق یونٹ میں لا پروائی برتنے اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی وجہ سے کچھ نرسوں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔سی ڈی ایم او اجیت کمار موہنتی نے سوشل میڈیا میں کچھ نرسوں کے ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں نرسیں اپنی ا?فیشیل ڈریس میں ایس این سی یو کے اندر گاتے ، ناچتے اور مستی کرتے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں اسپتال کے بیڈ اور مریض بھی دکھ رہے ہیں۔اسپتال کے انچارج تپن کمار ڈنڈا نے کہا کہ اس معاملہ میں جانچ کی جارہی ہے اور ضروری کارروائی کیلئے جانچ رپورٹ سونپی جائے گی۔ سی ڈی ایم او نے واقعہ کو بدقسمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی مخالفت بھی تیز ہونے لگی ہے۔ لوگ نرسوں کو غیر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی اور انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading