کشن گنج،رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 8جولائی2019)روبرو مس انڈیا بیوٹی کانٹیسٹ (بہار)کی طرف سے منعقد مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے،کشن گنج ضلع کی مجلس اتحاد المسلمین کی ومن صدر ڈاکٹر تارا سویتا آریا نے مس بہار کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔اتوار کو پٹنہ کے ریزواٹ میں منعقد ہونے والے کانٹیسٹ کو 20 لوگوں کو کڑی ٹکر دیکر یہ خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔اس طرح یہ پہلا پڑاؤ تھا جسکے بعد اب وہ دہلی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں مس انڈیا بننے کے لئیے حصہ لیں گی۔

بالی وڈ اداکار پنکج کھربندا نے تاج پہنایا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کی یہ لڑائی بہت کٹھن تھی مجھے یقین نہیں تھا کی میں اس مقام تک پہنچ پاؤں گی،لیکن اوپر والے کی کرپا اور میرے چاہنے والوں کی دعا جس کی بدولت آج میں یہ خطاب جیت سکی ہوں،ان سے جب پوچھا گیا کی کیا آپ مس انڈیا بنیں گی یا پھر ممبر اسمبلی بننا پسند کریں گی،انہوں اپنے جواب میں کہا کی میرے اندر یہ ٹئلنٹ ہے میں اسے ضرور دنیا کو دکھانا چاہوں گی،وہیں اسمبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا کی میں ایک پڑھی لکھی لڑکی ہوں،اگر میری پارٹی کے اعلیٰ کمان مجھے اسمبلی بھیجیں گے تو میں ضرور الیکشن لڑوں گی۔

اور ایک عورت ہونے کے ناتے تمام مظلوموں کی آواز اٹھانے کا کام کروں گی۔میں اگر اسمبلی پہنچنے میں کامیاب رہی تو میں سیمانچل کے حق کے لئے لڑوں گی،آج دنیا چاند پر پہنچ گئی،مگر سیمانچل کی حالت وہی پرانے زمانے کی سی بنی ہوئی ہے۔میں اسمبلی میں کسی کو بخشنے والی نہیں ہوں،میں وہاں سے اپنا حق لاکر ہی رہوں گی۔ آخیر میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اور تمام بہار واسیوں کا خاص کر کشن گنج کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔آپ کو بتادیں کی ڈاکٹر آریہ کے والد تارک ناتھ شرما سابق آئی اے ایس افسر ہیں اور والدہ ڈاکٹر کملیش شرما ہیں۔وہ دونوں بھی اس موقع پر موجود رہے۔
